حیدرآباد
شمس آباد ایرپورٹ پر سامان سے چھپکلیاں ضبط۔ایک مسافر گرفتار
کسٹم کے حکام نے بتایا کہ اس مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک چھپکلی،ایک کچھوا،چھپکلی نمارینگنے والے جانورضبط کیا۔یہ جانورلگیج میں چھپا کررکھے گئے تھے جس کو ضبط کرلیاگیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آبادایئرپورٹ پر کسٹم کے حکام نے بنکاک سے آنے والے ایک مسافر کو گرفتارکرلیاجس کے لگیج سے جنگلی جانور برآمد ہوئے۔
کسٹم کے حکام نے بتایا کہ اس مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک چھپکلی،ایک کچھوا،چھپکلی نمارینگنے والے جانورضبط کیا۔یہ جانورلگیج میں چھپا کررکھے گئے تھے جس کو ضبط کرلیاگیا۔
ان جانوروں کو بنکاک بھیج دیاگیا۔اس مسافر کو گرفتارکرلیاگیا۔اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پراس نے ان جانوروں کی اسمگلنگ کی کوشش کی۔