آندھراپردیش
ملک بھر میں مانسون سرگرم۔ شمالی ساحلی آندھرامیں بارش کا امکان
ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون پوری شدت کے ساتھ سرگرم ہے۔ ہوائیں پہلے ہی کشمیر، شملہ اور ہمالیائی علاقوں تک پہنچ چکی ہیں۔

حیدرآباد: ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون پوری شدت کے ساتھ سرگرم ہے۔ ہوائیں پہلے ہی کشمیر، شملہ اور ہمالیائی علاقوں تک پہنچ چکی ہیں۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کا اندازہ ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں مانسون پورے ملک میں پھیل جائے گا۔
آئی ایم ڈی کے مطابق اس سال مانسون عام معمول سے 15 دن پہلے پہنچا ہے۔ مانسون کے اثر سے شمالی ساحلی آندھرا کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے اندازہ لگایا ہے کہ تیز ہوائیں تقریباً 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
وشاکھاپٹنم کے محکمہ موسمیات کی عہدیدار روپا نے ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔