دہلی

کشن ریڈی نے پارٹی سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا

ریڈی نے کہاکہ ''میں نے آج تک پارٹی سے کبھی کچھ نہیں مانگا ہے۔ مجھے پارٹی سے جو کچھ ملا ہے، اس نے مجھے دیا ہے۔ مجھے پارٹی کی طرف سے جو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

نئی دہلی/حیدرآباد: مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت اور تلنگانہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے نو منتخب صدر جی کشن ریڈی نے پارٹی کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وفاداری کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

ریڈی جنہیں منگل کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے تلنگانہ بی جے پی کا سربراہ مقرر کیا تھا، چہارشنبہ کو نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے ایک نظم و ضبط کے کارکن ہیں اور ہائی کمان کے فیصلوں کی پابندی کریں گے۔

ریڈی نے کہاکہ ”میں نے آج تک پارٹی سے کبھی کچھ نہیں مانگا ہے۔ مجھے پارٹی سے جو کچھ ملا ہے، اس نے مجھے دیا ہے۔ مجھے پارٹی کی طرف سے جو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ وہ 8 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے بعد تلنگانہ بی جے پی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مرکزی وزارت میں اپنے عہدے کے تعلق سے ریڈی نے ہائی کمان کے فیصلے کی پابندی کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

اس دوران بتایا گیا ہے کہ مسٹر کشن ریڈی نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور وہ نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ہی رہے۔ توقع ہے کہ ریڈی آج شام حیدرآباد پہنچیں گے اور پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

a3w
a3w