حیدرآباد

راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز کالس کرنے والے محمد قاسم کو ایل او سی جاری

اطلاعات کے مطابق کویت میں مقیم حیدرآبادی محمد قاسم، راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز فون کالس کررہا تھا سائبر پولیس کے مطابق محمد قاسم گذشتہ14سال سے کویت میں مقیم ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز کالس کے متعلق جاری تحقیقات میں پیش رفت ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز کالس کرنے والے شخص کی پولیس نے شناخت کرلی ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران راجہ سنگھ کو بیرونی ممالک سے دھمکی آمیز فون کالس وصول ہورہے تھے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

رکن اسمبلی گوشہ محل نے دھمکی آمیز کالس کے متعلق پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کویت میں مقیم حیدرآبادی محمد قاسم، راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز فون کالس کررہا تھا سائبر پولیس کے مطابق محمد قاسم گذشتہ14سال سے کویت میں مقیم ہے۔

 اس کا تعلق حیدرآباد کے علاقہ چندرائن گٹہ سے بتایا گیا ہے۔ محمد قاسم، حیدرآباد سے تلاش روزگار کیلئے دبئی گیا تھا۔ وہاں سے وہ کویت منتقل ہوگیا۔ محمد قاسم کیلئے پولیس نے ایل او سی جاری کردیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ محمد قاسم انٹر نٹ پرٹوکال کا استعمال کرتے ہوئے راجہ سنگھ کو دھمکی دے رہا تھا۔