دہلی

ایک وکیل کو معافی مانگنے سپریم کورٹ کی ہدایت

سپریم کورٹ نے آج وکیل پرشانت کمار امراؤ سے کہا کہ وہ معذرت خواہی کریں اور مزید ذمہ دار بنیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج وکیل پرشانت کمار امراؤ سے کہا کہ وہ معذرت خواہی کریں اور مزید ذمہ دار بنیں۔

پرشانت پر بہار کے تارکین وطن مزدوروں پر ٹاملناڈو میں حملے کئے جانے کی جھوٹی اطلاعات پھیلانے کا الزام ہے۔

امراؤ کے ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ وہ اترپردیش بی جے پی کا ترجمان ہے۔

جسٹس بی آرگوائی اور جسٹس پنکج متل پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لُتھرا سے جو امراؤ کی نمائندگی کررہے تھے، سوال کیا کہ بار میں ان کا کیا موقف ہے۔

لُتھرا نے بتایا کہ وہ 7 سال سے بار کے رکن ہیں۔ بنچ نے زبانی طور پر کہا کہ انہیں مزید ذمہ دار بنناچاہئے اور آئندہ تاریخ سماعت سے پہلے آپ معافی نامہ داخل کریں۔