حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کے ٹی آر کے درمیان لفظی جنگ میں شدت

کئی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔ بعدمیں لندن میں مقیم اپنے حامیوں اور تلنگانہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی آر ایس کا وجود ختم ہوجائے گا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی اور بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی۔ گذشتہ روز کے ٹی راما راؤ نے کے سی آر کی صحت یابی کے بعد دوبارہ سیاست میں سرگرم ہونے کے متعلق کہا تھا کہ بہت جلد شیر باہر آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

 آج کے ٹی راما راؤ کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر شیر باہر آتا ہے تو اسے پنجرے میں قید کرکے پیڑ سے باندھ دیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ریونت ریڈی بیرونی سرمایہ کاروں کو ریاست کی طرف راغب کرنے کیلئے لندن کے دورے پر ہیں۔

کئی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔ بعدمیں لندن میں مقیم اپنے حامیوں اور تلنگانہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی آر ایس کا وجود ختم ہوجائے گا۔ اس پارٹی کا پتہ بھی باقی نہیں رہے گا۔

نوینا نامی ایک خاتون نے پلاٹ فارم ایکس پر تحریر کیا کہ چیف منسٹر لندن سے بی آر ایس کو لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کا چیالنج کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ بی آر ایس کو دفن کرنے کیلئے100 فیر گہری قبر کھودی جائے گی۔26 جنوری سے وہ ریاست کا طوفانی دورہ کریں گے۔

اور دورے کا آغاز اندرا ویلی (ضلع عادل آباد) سے ہوگا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کے سی آر، آرام کر رہے ہیں مگر ہم بھی بڑی اور جال کے ساتھ اس شیر کا انتظار کررہے ہیں۔

a3w
a3w