جموں و کشمیر

کشمیر کی مقامی صنعتوں کا تحفظ کیا جائے گا: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی‘ جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اور اس کے عوام اور مقامی تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرے گی۔

جموں: کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی‘ جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اور اس کے عوام اور مقامی تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرے گی۔

جموں میں ریالی سے خطاب میں قائد اپوزیشن لوک سبھا نے کہا کہ یہ الیکشن آپ کو بااختیار بنائے گا اور یہ آپ کے ریاستی درجہ کی بحالی کی شروعات ہے۔ آپ کی مقامی صنعت کا تحفظ کیا جائے گا۔

آپ کی اور مقامی صنعتوں کی مدد کے لئے بینک کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بزنس گروپس ریاست میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں لیکن چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے لئے آپ کی اپنی جگہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں وکشمیر پر باہر والوں کی حکمرانی ہے۔

جموں وکشمیر کو چھوڑکر ملک میں کسی بھی ریاست کے حقوق کبھی بھی نہیں چھینے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کاروباری اور پیداواری مرکز ہے جو کشمیر کو دوسری ریاستوں سے جوڑتا ہے لیکن بی جے پی نے چھوٹی اور متوسط صنعتوں کو تباہ کردیا۔

لیفٹیننٹ گورنر کا جہاں تک تعلق ہے‘ سارے ٹھیکے باہر والوں کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی‘ کشمیری پنڈتوں سے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منوہن سنگھ کے کئے گئے وعدے وفا کرے گی۔

a3w
a3w