آندھراپردیش

آندھراپردیش سے غنڈہ راج ختم کرنے این ڈی اے اتحاد تشکیل: امیت شاہ

آندھرا پردیش میں حلقہ اسمبلی دھرماورم میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے ریاست کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی ریڈی اور حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دھرما ورم(اے پی): مرکزی وزیرد اخلہ امیت شاہ نے جو انتخابی مہم پر آندھرا پردیش کے دورہ پر ہیں، اتوار کے روز کہا کہ ملک میں لوگ سبھا انتخابات کے پہلے دومرحلوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سنچری + بتائی ہے اور مودی،400 نشستوں کے حصول کے سمت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ نے کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیا
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

آندھرا پردیش میں حلقہ اسمبلی دھرماورم میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے ریاست کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی ریڈی اور حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ کرپشن، ریت اور لینڈ مافیا اور جرائم کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بدعنوانیوں، ریت مافیا کے خلاف لڑائی اور تبدیلی کیلئے بی جے پی، تلگودیشم پارٹی اور جنا سینا پارٹی کی طاقت کو مزید بڑھانے کیلئے وہ ریاست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر ریاست سے غنڈہ راج اور مجرموں، کرپشن، جرائم اور مافیاکے خاتمہ کے علاوہ امراوتی کو دوبارہ ریاست کا صدر مقام بنانے کیلئے ہمارا یہ اتحاد تشکیل پایا ہے۔

 شاہ نے مزید کہا کہ پورے ملک نے نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہول گاندھی کے بشمول انڈیا بلاک میں کوئی ایسا قائد نہیں ہے جو ملک کی قیادت کیلئے اہل ہو۔

a3w
a3w