جموں و کشمیر

لوک سبھا الیکشن: سری نگر لوک سبھا کے لئے پولنگ جاری

جموں وکشمیر کی سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ پیر کی صبح ٹھیک 7 بجے پولنگ شروع ہوئی۔

سری نگر: جموں وکشمیر کی سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ پیر کی صبح ٹھیک 7 بجے پولنگ شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

اطلاعات کے مطابق تمام پولنگ مراکز پر رائے دہندگان، جن میں جوان و بزرگ و خواتین شامل ہیں، کی قطاریں لگی ہوئی ہیں حکام نے آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے حلقے میں 2 ہزار 1 سو 35 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں جہاں پولنگ عملے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

انتخابی کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سری نگر، بڈگام، پلوامہ، شوپیاں اور گاندربل اضلاع کے 15 اسمبلی حلقوں پر مشتمل سری نگر پارلیمانی حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17 لاکھ 47 ہزار 810 ہے۔

سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے کل 24 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے نیشنل کانفرنس کے آغا روح اللہ، پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرہ اور جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے اشرف قابل ذکر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2019کے پارلیمانی انتخابات میں سری نگر پارلیمانی نشست پر 14.1فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ نے ایک لاکھ 6ہزار 750ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔