دہلی

منی پور معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

منی پور معاملے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا بدھ کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

نئی دہلی: منی پور معاملے پر بحث اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا بدھ کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی پریزائیڈنگ آفیسر مدھون ریڈی نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی اور ایوان کے بیچ میں آکر وزیراعظم سے ایوان میں آکر جواب دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔

اپوزیشن ارکان کے ہنگامہ آرائی کے دوران پریذائیڈنگ افسر نے وقفہ سوالات چلانے کی کوشش کی تاہم نعرے بازی نہ رکی۔

ارکان کو اپنی اپنی نشست پر جانے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حالت میں ایوان کو چلانا مشکل ہے اور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی۔