حیدرآباد

نمس کے ڈاکٹروں اور نرسس کا احتجاج

شہرحیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) کے 180 ڈاکٹرس اور نرسس کو وظیفہ کی اسکیم میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) کے 180 ڈاکٹرس اور نرسس کو وظیفہ کی اسکیم میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔

اس اسپتال کے اسٹاف ارکان پانچ دنوں سے مریضوں کوکسی بھی قسم کی مشکل میں ڈالے بغیر دوپہر کے اوقات میں یہ احتجاج کررہے ہیں اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کررہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے کئی برسوں سے اس مسئلہ پر احتجاج کے باوجود ان کے مطالبہ کو حکومت کی جانب سے نظرانداز کیاجارہا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض کو وظیفہ کی اسکیم میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بقیہ کو نظرانداز کردیاگیا ہے جو تکلیف دہ بات ہے۔