ایشیاء

عمران خان پر پاکستان کو 520 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام

پاکستانی پولیس نے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے ارکان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہو ں نے 2 سال قبل لاہور میں ایک سینئر فوجی عہدیدار کی قیام گاہ پر حملہ کے دوران مملکت کو520 ملین پاکستانی روپے کا نقصان پہنچایا۔

لاہور (پی ٹی آئی) پاکستانی پولیس نے جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے ارکان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہو ں نے 2 سال قبل لاہور میں ایک سینئر فوجی عہدیدار کی قیام گاہ پر حملہ کے دوران مملکت کو520 ملین پاکستانی روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے خلاف 9 مئی 2023 کے تشدد کے سلسلہ میں کئی کیسس درج ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے پاکستان رینجرس کے ہاتھوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانہ پر تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ سرکاری وکیل نے منگل کے دن لاہور ہائی کورٹ سے کہا کہ لاہور کارپس کمانڈر کی قیام گاہ پر حملہ کے دوران مملکت کو 520 ملین پاکستانی روپے کا نقصان پہنچا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج سید شہباز علی رضوی نے کہا کہ عدالت عجلت میں کسی فیصلہ پر پہنچنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔