آندھراپردیش

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تروپتی میں پوجا کی

ملک بھر سے 250سے زائد نمائندے اس دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔یہ کانفرنس خواتین ارکان اسمبلی اور سماجی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور خواتین کی بااختیار بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی۔

حیدرآباد: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تروپتی میں پوجا کی۔وہ تروپتی میں خواتین کے بااختیار بنانے پارلیمانی اور قانون سازی کمیٹیوں کی پہلی قومی کانفرنس کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
عدلیہ قانون سازی نہیں کرسکتیں: جگدیپ دھنکر
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

ملک بھر سے 250سے زائد نمائندے اس دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔یہ کانفرنس خواتین ارکان اسمبلی اور سماجی کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور خواتین کی بااختیار بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ، خواتین کے بااختیار بنانے کی مشترکہ کمیٹی، جس میں 10 لوک سبھا ارکان،20 راجیہ سبھا ارکان اور مختلف ریاستوں کی اسی نوعیت کی کمیٹیوں کے نمائندے شامل ہیں، خواتین کی ترقی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قبل ازیں اوم برلا نے تروپتی میں پوجا کی۔ ٹی ٹی ڈی کے چیئرمین بی آر نائیڈو اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہریونش نارائن سنگھ اور آندھرا پردیش کے ڈپٹی اسپیکر رگھوراما کرشنم راجو بھی اسپیکر کے ساتھ تھے۔

اوم بِرلا ہفتے کی شام تروملا پہنچے اور سری کرشنا ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا۔ ٹی ٹی ڈی کے ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر چے وینکیا چودھری اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔