مہاراشٹرا

بی جے پی کو ناگپور میں بڑا انتخابی دھکا

یہ نتائج بی جے پی کیلئے ایک دھکا ہے کیونکہ اس حلقہ میں اس کی نظریاتی رہنما آرایس ایس کا ہیڈکوارٹرس واقع ہے اور یہ مشہور قائدین جیسے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور چیف منسٹر دیویندرپھڈنویس کا ہوم ٹرف ہے۔

ممبئی: بی جے پی کو اس کے ایک اہم گڑھ میں انتخابی جھٹکا لگا ہے جہاں اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد کے ایک امیدوار نے ناگپور میں مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کی نشست پر پارٹی کے دعویدار کو انتخابی شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

یہ نتائج بی جے پی کیلئے ایک دھکا ہے کیونکہ اس حلقہ میں اس کی نظریاتی رہنما آرایس ایس کا ہیڈکوارٹرس واقع ہے اور یہ مشہور قائدین جیسے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور چیف منسٹر دیویندرپھڈنویس کا ہوم ٹرف ہے۔

اس الیکشن میں ایم وی اے کے سدھاکر اڈبالے نے بی جے پی کے حمایت یافتہ ناگو گنارگ کو شکست دیتے ہوئے ناگپور ٹیچرس نشست پر کامیابی حاصل کی۔

ریاستی مقننہ کے ایوان بالا کیلئے دو سالہ انتخاب میں اصل مقابلہ حکمراں بی جے پی اور ایکناتھ شنڈے کے شیوسینا گروپ کے علاوہ ایم وی اے کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان تھا جو شیوسینا کیمپس سے تعلق رکھتے ہیں۔

 پانچ کونسل ارکان کی 6 سالہ میعاد 7 فروری کو ختم ہورہی ہے اور ان نشستوں کو پُر کرنے کیلئے پیر کے روز الیکشن کرایا گیا۔ کونکن ٹیچرس حلقہ میں رائے دہندوں کی اعظم ترین تعداد یعنی 91.02 فیصد نے حصہ لیا جبکہ ناسک ڈیویژن کی گریجویٹس نشست کیلئے سب سے کم تعداد میں یعنی 49.28 فیصد نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔

a3w
a3w