آندھراپردیش

ڈاوس میں لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین کی چہل قدمی کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال

آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے مقصد سے ڈاوس کے دورہ پر مصروف وزیر آئی ٹی و الکٹرانکس نارا لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن کے درمیان ہونے والی ملاقات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے مقصد سے ڈاوس کے دورہ پر مصروف وزیر آئی ٹی و الکٹرانکس نارا لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن کے درمیان ہونے والی ملاقات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

عام طور پر کارپوریٹ میٹنگس بند کمروں میں ہوتی ہیں لیکن نارا لوکیش نے ان کے ساتھ آدھی رات کو چہل قدمی کرتے ہوئے ریاست کی ترقی پر اہم تبادلہ خیال کیا۔


اس منفرد ملاقات کے بارے میں وزیر نارا لوکیش نے جمعرات کو ایکس (ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا” ڈاوس کی بات چیت کے لئے ہمیشہ میٹنگ رومس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میں نے ٹاٹا سنس کے چیئرمین چندرشیکھرن کے ساتھ جن کا میں بے حد احترام کرتا ہوں، دیر رات چہل قدمی کے دوران کئی موضوعات پر گفتگو کی۔“


لوکیش نے مزید بتایا کہ اس موقع پر انہوں نے آندھرا پردیش میں ٹاٹا گروپ کے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی اور چندرشیکھرن سے قیمتی مشورے اور رہنمائی بھی حاصل کی۔


واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں آندھرا پردیش کا وفد کافی سرگرم ہے۔

وزیراعلی چندرابابو نائیڈو، وزراء نارا لوکیش اور ٹی جی بھرت مختلف ممالک کے سرکردہ کاروباری شخصیات اور سی ای اوز کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ ریاست میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

ٹاٹا سنس کے چیئرمین کے ساتھ لوکیش کی یہ لیٹ نائٹ واک ریاست کی صنعتی ترقی کے لئے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔