حیدرآباد

بالانگر میں گانجہ چاکلیٹس فروخت کرنے پر اڈیشہ کا شخص گرفتار

پولیس نے شہر حیدرآباد میں گانجہ چاکلیٹس فروخت کرنے پر اڈیشہ کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس گرفتار شخص کی شناخت اننت کمار بارک کے طور پرکی گئی ہے۔

حیدرآباد: پولیس نے شہر حیدرآباد میں گانجہ چاکلیٹس فروخت کرنے پر اڈیشہ کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس گرفتار شخص کی شناخت اننت کمار بارک کے طور پرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایک بار پھر شہر میں چڈی گینگ سرگرم، ویڈیو دیکھیں
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں شہر کے نواحی علاقہ بالانگر میں بارک کو گانجہ کے چاکلیٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔ مصدقہ اطلاع پر بالا نگر پولیس نے ایک دکان پر دھاوا کیا اور اس دکان سے140گانجہ کے چاکلیٹس کو ضبط کرلیا۔ ملزم نے اقبال جرم کیا کہ وہ مزدوروں اور طلبہ میں ممنوعہ چاکلیٹس فروخت کیا کرتا تھا۔

حیدرآباد میں حالیہ دنوں کے دوران سلسلہ وار واقعات کا یہ نیا کیس ہے۔ پولیس نے پایا کہ بیشتر واقعات میں اڈیشہ کے مائیگرنٹ مزدور اپنے ساتھ گانجہ کے چاکلیٹس حیدرآباد لارہے ہیں۔ ابتداء میں یہ چاکلیٹس اپنے مزدور بھائیوں اور طلبہ میں مفت تقسیم کئے جاتے ہیں اور جب افراد ان چاکلیٹس کے عادی ہوجاتے ہیں تب وہ ان افراد میں گانجہ سے بنے چاکلیٹس فروخت کرتے ہیں۔

ہر چاکلیٹ5 گرام کا ہوتا ہے جسے20روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔5 گرام کے اس ایک چاکلیٹ میں 14 فیصد گانجہ کے پتہ کا عرق شامل ہوتا ہے۔ ڈرگس کے خلاف ریاست بھر میں موثر مہم کے دوران پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے گانجہ سے تیار چاکلیٹس کو ضبط کیا ہے۔

چند افراداسکولوں کے قریب گانجہ چاکلیٹس فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ گذشتہ ماہ3مختلف مقامات سے 41.5کیلو گانجہ چاکلیٹس ضبط کئے گئے۔ پولیس نے کوکہ پیٹ میں بالا سور اڈیشہ کے ایک مزدور کو 3.6 کیلو گانجہ چاکلیٹس کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا۔ وہ، یہاں ایک تعمیری کے مقام پر کام کرتاتھا۔

وہ یہاں اپنے ساتھیوں میں یہ چاکلیٹس فروخت کیا کرتاتھا ایک اور کیس میں پولیس نے رامنتا پور میں 35.2 کیلو گانجہ کے چاکلیٹس کو ضبط کئے تھے۔

بالا سور کا ایک مزدور، پان شاپ سے یہ چاکلیٹ فروخت کرتا تھا۔ تیسرے واقعہ میں یو پی کے 2افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ دونوں، حفیظ پیٹ میں گانجہ سے تیار کردہ چاکلیٹس فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے قبضہ سے2.7کیلو ممنوعہ چاکلیٹس کوضبط کرلیا گیا۔

a3w
a3w