قومی

لو جہاد ملزمین انکاؤنٹر میں زخمی

اسکول جانے والی لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے معاملہ میں مطلوب 2  افراد کو پیر کی صبح یہاں گولی مارکر زخمی کرتے ہوئے پکڑلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

کُشی نگر(یوپی) (پی ٹی آئی) اسکول جانے والی لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے معاملہ میں مطلوب 2  افراد کو پیر کی صبح یہاں گولی مارکر زخمی کرتے ہوئے پکڑلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ دونوں ”لو جہاد“ ملزم تھے اور ان کا سراغ دینے پر فی کس 25ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش کمار مشرا نے بتایا کہ رام کولہ پولیس اسٹیشن علاقہ میں انکاؤنٹر میں اسلم اور ذوالفقار پر گولی چلائی گئی اور زخمی حالت میں انہیں پکڑلیا گیا۔ یہ مبینہ مجرم مورواں برکہ ٹولہ کے رہنے والے ہیں۔ الزام ہے کہ یہ دونوں اسکولوں کے قریب ٹھہرکر لڑکیوں کو پریشان کرتے تھے۔

وہ لڑکیوں کو راغب کرنے کے لئے خود کو ہندو ظاہر کرتے تھے۔ مشرا کے بموجب انکاؤنٹر صبح 4 بجے کے آس پاس کسماہہ پل کے قریب ہوا۔ ملزمین نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس پر گولی چلائی تھی۔ پولیس کو جوابی فائرنگ کرنی پڑی۔

دونوں کے قبضہ سے 2 دیسی ساختہ پستول‘ بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسیکل اور 1100 روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کرادیا گیا۔