آندھراپردیش

ضلع اننت پور میں ریچھ کی ہلچل

مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ جنگلی جانوروں کو گاوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں ایک ریچھ نے ہلچل مچادی۔ضلع کے اُنتاکل دیہات میں اچانک یہ ریچھ نظرآیا۔اس کو درخت پر دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔مقامی افراد نے بتایا کہ ان دنوں پانی کے لئے اکثر جانور، انسانی آبادیوں میں گھس آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ اس خصوص میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیاگیا جس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ جنگلی جانوروں کو گاوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔