آندھراپردیش

سری لنکا کی لڑکی کی آندھرا کے لڑکے سے محبت کی شادی

ان کی دوستی تقریبا سات سال رہی اور بالاخر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی وگنیشوری ٹورسٹ ویزا پر چینئی پہنچی۔ایک دوسرے کو ان دونوں نے پہلی مرتبہ دیکھا۔

حیدرآباد: سرحد پاراپنی محبت سے ملنے کیلئے ایک لڑکی سری لنکا سے ہندوستان آگئی اور عاشق و معشوق شادی کے اٹوٹ بندھن میں بندھ گئے۔سوشیل میڈیا کے ذریعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور سے تعلق رکھنے والے لڑکے لکشمن کی دوستی سری لنکاکی لڑکی سے سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

ان کی دوستی تقریبا سات سال رہی اور بالاخر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی وگنیشوری ٹورسٹ ویزا پر چینئی پہنچی۔ایک دوسرے کو ان دونوں نے پہلی مرتبہ دیکھا۔

لکشمن نے اس کا تعارف اپنے گھر والوں سے اپنے آبائی علاقہ وینکٹ گری کوٹہ میں کروایا۔ان کی شادی آپسی رضامندی کے ساتھ مندر میں ہوگئی۔