شمالی بھارت

Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک

لو میاریج کے مسئلہ پر دو گروپس کے جھگڑے میں یہاں 3 نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ منگل کے دن موضع پھلت میں پیش آیا۔

مظفر نگر(یوپی): لو میاریج کے مسئلہ پر دو گروپس کے جھگڑے میں یہاں 3 نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ منگل کے دن موضع پھلت میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
بھوک سے زیادہ کھانا

پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپس کا تعلق ایک ہی ذات سے ہے۔ 25 سالہ انکت اور 29 سالہ روہت کی جھڑپ میں جان گئی جبکہ 28 سالہ ہری موہن اور 27 سالہ راہول کو جو شدید زخمی ہوئے تھے‘ دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔ روہت نے دوران ِ علاج دم توڑدیا۔

کل کے جھگڑے میں آتشیں اسلحہ کا استعمال ہوا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) ابھیشیک سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ راجو‘ مونو اور گوردھن کے خلاف کیس درج ہوا۔

صورتِ حال قابو میں ہے اور موضع میں بطور احتیاطی اقدام پولیس تعینات کردی گئی۔

a3w
a3w