تلنگانہ
تلنگانہ کے کئی حصوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لو کا امکان
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عادل آباد کے بعض علاقوں میں شدید گرمی اور لو رہی، جب کہ ریاست میں ایک دو مقامات پر بارش بھی ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت عادل آباد میں 45.3°C ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے منگل کے روز بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل اور نظام آباد کے دور دراز مقامات پر شدید لو (ہیٹ ویو) چلنے کا امکان ہے۔
مرکز نے روزمرہ کی موسمیاتی رپورٹ میں بتایا کہ اگلے سات دنوں کے دوران ریاست بھر میں مختلف مقامات پر گرج چمک، بجلی گرنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس مدت کے دوران تلنگانہ کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی بھی توقع ہے۔