حیدرآباد

حیدرآباد میٹرو ٹرین سے متعلق ایل اینڈ ٹی کا اہم فیصلہ

ایل اینڈ ٹی کے صدر، مستقل ڈائریکٹر اور سی ایف او آر شنکر رمن نے خود اعلان کیا کہ وہ اس پروجیکٹ کی انتظامی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد: میٹرو ٹرین کو جسے منی ہار تا حیدرآباد کہا جاتا ہے، جلد ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایل اینڈ ٹی کے صدر، مستقل ڈائریکٹر اور سی ایف او آر شنکر رمن نے خود اعلان کیا کہ وہ اس پروجیکٹ کی انتظامی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈیزائن میں خرابی میڈی گڈا بیاریج میں شگاف کی وجہ: اتم کمار ریڈی

انہوں نے کہا کہ فروخت کے حوالے سے فیصلہ 2026 کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ کمپنی حیدرآباد میٹرو کے انتظام سے وہ صرف اس وجہ سے دستبردار ہورہی ہے کہ کانگریس حکومت کی طرف سے بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے نام پر لائی گئی ”مہالکشمی“ اسکیم ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ‘مفت’ بس اسکیم سے میٹرو کی آمدنی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تلنگانہ آر ٹی سی بھی ‘مفت’ بس اسکیم سے دیوالیہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے انگریزی نیوز چینل ‘بزنس ٹوڈے’ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کئی اہم تبصرے کیے۔

جس میں انکا بیان کہ ہم حیدرآباد میٹرو کے انتظام سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں کافی سنسنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا ہم 2026 کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔

a3w
a3w