تلنگانہ

ڈیزائن میں خرابی میڈی گڈا بیاریج میں شگاف کی وجہ: اتم کمار ریڈی

ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ کے میڈی گڈا بیاریج میں شگاف پڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کے ڈیزائن میں خرابی تھی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ کے میڈی گڈا بیاریج میں شگاف پڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کے ڈیزائن میں خرابی تھی۔

اس وقت کے چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی نے ویاپکو کو 38 ہزار کروڑ روپے ڈیزائن کے لئے دیئے تھے۔ بی آر ایس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد اس کا ڈیزائن تبدیل کرکے 94 ہزار کروڑ کا تخمینہ کیا گیا۔

اتم کمار ریڈی جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں لاپرواہی سے ہونے والے نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

ہم بہت جلد معہ تصاویر نقصانات کی تفصیلات شائع کریں گے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست کو پانی تقسیم کا جہاں تک معاملہ ہے چیف منسٹر‘ ایپکس کونسل کے اجلاس میں اس مسئلہ کو زیر بحث لائیں گے۔

بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ کالیشورم کا مطلب میڈی گڈا‘ انارم اور سنڈیلا پراجکٹ ہے۔ سری پداور ایلم پلی بی آر ایس حکومت نے تعمیر کیا۔

a3w
a3w