قومی

مدراس ہائی کورٹ کو ملے نئے مستقل جج

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایڈیشنل ججوں جسٹس این سینتھل کمار اور جسٹس جی ارول مروگن کو مدراس ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے طور پر مقرر کیا ہے۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایڈیشنل ججوں جسٹس این سینتھل کمار اور جسٹس جی ارول مروگن کو مدراس ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے طور پر مقرر کیا ہے۔

قانون و انصاف کی مرکزی وزارت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ’’صدر جمہوریہ آئین ہند کے آرٹیکل 217 کی شق (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس این سینتھل کمار اور جسٹس جی ارول مروگن کو ان کے متعلقہ عہدوں پر ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے اس ہائی کورٹ کے مستقل جج مقرر کرتی ہیں۔‘‘”

متعلقہ خبریں
سندیش کھالی متاثرین کی صدر جمہوریہ سے ملاقات