مہاراشٹرا

مہاراشٹرا حکومت فضول خرچی میں ملوث:کانگریس

مہاراشٹرا کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت فضول خرچی میں ملوث ہے۔

ممبئی (یو این آئی) مہاراشٹرا کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت فضول خرچی میں ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
این سی پی گروپ بندی کی لڑائی الیکشن کمیشن پہنچ گئی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

کانگریس نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کروڑوں روپے کے ٹینڈرز کو جلد بازی میں منظور کر کے ’جتنا زیادہ ممکن ہو اتنا لوٹنے کی جلدی‘ میں ہے۔کانگریس کے ترجمان اتل لونڈھے نے جمعرات کی رات یہ الزام لگایا۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی کابینہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اشتہارات کے لئے 90 کروڑ روپئے کا ٹنڈر جاری کیا ہے جس میں حکم دیا گیاہے کہ یہ رقم 5دنوں کے اندر خرچ کی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ایس ایم ایس کے ذریعہ حکومتی فیصلوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے 23 کروڑ روپئے کے ایک اور ٹنڈر کو منظوری دی ہے۔

’عوامی فنڈس کی فضول خرچی‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے لونڈھے نے کہا کہ ریاست پر 8 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کا قرض ہے لیکن حکومت کمیشن حاصل کرنے لاپرواہی سے ٹنڈر جاری کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت، کابینی فیصلوں کے عوام کو ایس ایم ایس اپ ڈیٹس بھیجنے کے لئے 23 کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے اور ان ایس ایم ایس خدمات کے لئے ٹنڈر طلب کئے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’لڑکی بہن یوجنا‘ کے تحت اشتہارات کے لئے 450 کروڑ روپئے پہلے ہی منظور کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، ریاستی خزانے کو اسکیم کے لئے تقاریب منعقد کرنے استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کے ذریعہ شنڈے، دیویندر پھڈنویس اور اجیت پوار اپنی اپنی پارٹیوں کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔