مہاراشٹرا
مہاراشٹر حکومت کے وزیر دھننجے منڈے نے دیا استعفیٰ
اور ان کا استعفیٰ گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر دھننجے منڈے نے بیڈ ضلع کے ایک سرپنچ کے قتل کے تنازعہ کے درمیان منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ایم ایل اے منڈے کو ان کی وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اور ان کا استعفیٰ گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بیڈ ضلع میں سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے گزشتہ دسمبر قتل میں بالمیکی کراڈ نامی شخص کو ملزم بنایا گیا ہے۔ کراڈ، مسٹر منڈے کا خاص آدمی بتایا جارہا ہے۔
مسٹر منڈے نے آج صبح اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر بھیجا۔