حیدرآباد

حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ کے 14سال مکمل

لارسن نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا کہ24اکتوبر 2008کو پہلی مرتبہ حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ پر امریکی پرچم لہرایاگیا۔ 14سال بعد آج ہم خوبصورت پائیگاہ پیلس میں اس کی سالگرہ تقریب منارہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ کے قیام کے 14سال مکمل ہوگئے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد جنیفر لارسن نے اس خصوص میں اپنے ایک ٹویٹر پیام میں کہاکہ ہم نے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

لارسن نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا کہ24اکتوبر 2008کو پہلی مرتبہ حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ پر امریکی پرچم لہرایاگیا۔ 14سال بعد آج ہم خوبصورت پائیگاہ پیلس میں اس کی سالگرہ تقریب منارہے ہیں۔

ہم نے سال 2008میں اس قونصل خانہ کا قیام عمل میں لایاتھا کیونکہ ہم جانتے تھے کہ یہ علاقہ،21ویں صدی میں امریکہ۔ہند تعلقات کی توسیع میں اہم رول اداکرے گا۔اس کے 14سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ہم حیدآباد فائنانشیل ڈسٹرکٹ میں 300ملین امریکی ڈالرسے تعمیر کردہ نئی عصری عمارت میں منتقل ہونے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں جہاں پراسٹاف کے لئے 255ڈیسکس اور54ونڈوز، پاسپورٹس اورویزاخدمات کیلئے ہوں گے۔

ہم اس علاقہ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں کیونکہ ہم کو یقین ہے کہ امریکہ۔ہند تعلقات تلنگانہ، اے پی اوراوڈیشہ میں مزید مستحکم ہوں گے۔

اسی لئے آج کا دن ہم منارہے ہیں، کیونکہ اسی دن پائیگاہ پیلیس پر پہلی مرتبہ امریکی قونصل خانہ پر امریکی پرچم لہرایاگیا تھا۔ ہم حیدرآباد میں ہمارے نئے گھر میں ہمارے جھنڈے کو لہراتے اوراس طرح کی مزید کئی سالگرہ منانے کا یقین رکھتے ہیں۔