حیدرآباد

محبوب نگر: سرکار دوعالمؐ کی اہانت کے خلاف کل جماعتی ملاقات

بعد نماز ظہر، جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور معروف سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ نے ضلع کلکٹر شریمتی و جیندرا بوئ سے ملاقات کی۔

محبوب نگر: یتی نرسنگھانند سرسوتی اور مہنت رام گیری کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کے نام موسومہ یاداشت ضلع کلکٹر کے حوالہ دینے کے سلسلے میں اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی مجددی کی قیادت میں ایک کل جماعتی مسلم نمائندہ وفد نے آج ضلع کلکٹریٹ کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری کا بغداد شریف بخیر و عافیت پہنچنا، زیارتوں اور دعاوؤں کا آغاز
محبوب نگر: مدرسہ انوارالحسنات للبنات میں مولانا محمد محسن پاشاہ کی گل پوشی

بعد نماز ظہر، جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور معروف سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ نے ضلع کلکٹر شریمتی و جیندرا بوئ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں یادداشت پیش کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ صدر جمہوریہ شریمتی دروپدی مرمو نے مذہبی رہنماؤں کے خلاف کی جانے والی گستاخیوں کے خلاف سخت قانون کے مطالبے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو پیغام دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یتی نرسنگھانند سرسوتی اور مہنت گیری مہاراج کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ مولانا محسن پاشاہ نے ضلع کلکٹر کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے تمام مسلمانان محبوب نگر سے اپیل کی ہے کہ 29 اکتوبر بروز منگل تجارتی، تعلیمی ادارے، پٹرول پمپ اور دینی مدارس رضا کارانہ طور پر بند رکھیں۔

انہوں نے اس بند کی نگرانی کے لیے تین گاڑیاں مقرر کی ہیں اور کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے زبردستی بند کروانے والوں سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔

اس ملاقات کے بعد، اسدالعلماء علامہ مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی مجددی کی قیادت میں ایک صحافتی کانفرنس بھی منعقد کی گئی، جس میں مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔ جن میں جناب محمد تقی حسین تقی نقشبندی، جناب محمد صادق حسین، جناب عبد اللہ سنی، اور مولانا حافظ محمد امیر نقشبندی شامل تھے۔

مقررین نے کہا کہ ناموس رسالت میں بارہا کی جانے والی گستاخیوں کے خلاف آج مسلمانان بھارت سراپا احتجاج ہیں، لیکن حکومتیں ان گستاخ شرپسندوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ مہاراشٹر کے ملعون رام گیری کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 29 اکٹوبر کو ہونے والے بند کی مکمل تائید کی جائے گی۔

مولانا محسن پاشاہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو اس بند کو کامیاب بنا کر آقائے دوجہاں صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کے لیے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرنا چاہیے۔ ضلع کلکٹر نے بھی صدر جمہوریہ کو یادداشت روانہ کرنے کا یقین دلایا۔