مشرق وسطیٰ

نشہ آور گولیاں منگوانے پر سعودی شہری کا سَر قلم کردیاگیا

اپیل کورٹ نے بھی زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ایوان شاہی نے فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی اور آج منگل کو مکہ مکرمہ میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری کو بیرون ملک سے نشہ آور گولیاں منگوانے اور وصول کرنے پر سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں بیرون ملک سے منگوانے اور وصول کرنے پر سعودی شہری ہزاع بن براک الصاعدی کا سر قلم کر کے سزائے موت پر عمل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی واپسی جلد ہوگی: وزارت خارجہ
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

وزارت کا کہنا ہے کہ مجرم کو نشہ آور گولیاں بیرون ملک سے منگوانے اور وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے تمام الزامات درست ثابت ہونے پر فساد فی الارض پھیلانے کے جرم میں اس کا سر قلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔

اپیل کورٹ نے بھی زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ایوان شاہی نے فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی اور آج منگل کو مکہ مکرمہ میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا۔