محبوب نگر: کلکٹر نے گروکل گرلز اسکول کا کیا دورہ، اسکول میں ہی رات گزاری
کلکٹر اور عہدیداروں نے گروکل لڑکیوں کے لیے پوکسو ایکٹ اور زندگی کی مہارتوں کی ترقی اور گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں بیداری پیدا کی،ضلع کلکٹر اورخواتین عہدیداروں نے خاص طور پر بچیوں کو قریبی اور شناسا لوگوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی اورمضبوط رہنے پر زوردیا،اور مزید کہاکہ اگر کوئی جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے
محبوب نگر کلکٹر وجیندرا بوئی نے خواتین عہدیداروں اور بھروسہ سنٹر کے عملہ کے ساتھ محبوب نگر کے بھگیرتا کالونی میں واقع تلنگانہ اقلیتی گروکل گرلز اسکول کا چہارشنبہ کی شب دورہ کیا،اور گروکل میں ہی شب گذاری کی،
کلکٹر اور عہدیداروں نے گروکل لڑکیوں کے لیے پوکسو ایکٹ اور زندگی کی مہارتوں کی ترقی اور گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں بیداری پیدا کی،ضلع کلکٹر اورخواتین عہدیداروں نے خاص طور پر بچیوں کو قریبی اور شناسا لوگوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی اورمضبوط رہنے پر زوردیا،اور مزید کہاکہ اگر کوئی جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے
یا جسمانی اعضاء کو چھونے کی کوشش کرتا ہے تو فوری طور پر والدین اور اساتذہ کو مطلع کیا جائے،اس موقع پرپرسنالٹی ڈولپمنٹ کے بارے میں بھی بتایا گیا،ضلع کلکٹر نے طالبات سے بات کی اور انکے مسائل دریافت کیے
اور گروکل اسکول میں طلباء کے ساتھ رات کا کھانا کھایااور گروکل میں ہی شب گذاری کی۔اس موقع پر محکمہ اقلیتی بہبود کے افسر شنکراچاری، محکمہ خواتین اور اطفال بہبود کی آفسر زرینہ بیگم، اور دیگر موجود تھے۔