مہاراشٹرا
گھاٹ کوپر ہورڈنگ کیس میں اصل ملزم گرفتار
بھڑے اس کمپنی کا مالک ہے جس نے یہ دیو ہیکل ہورڈنگ لگائی تھی، جو پیر کو اچانک آئے دھول کے طوفان میں گر گئی اور ان لوگوں کے خاندان تباہ ہوگئے جو ملبے کے نیچے سے زندہ نہیں نکل سکے۔

ممبئی: ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گھاٹ کوپر ہورڈنگ گرنے کے معاملے کے اہم ملزم ایگو میڈیا کے مالک بھاویش بھڑے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ بھڑے کو جمعرات کو راجستھان میں ادے پور کے گووردھن ولاس علاقے کے ایک ہوٹل سے پکڑا گیا، جہاں وہ واقعہ کے بعد چھپا ہوا تھا۔ اسے ٹرانسفر ریمانڈ پر ممبئی لایا گیا ہے اور آج اسے فورٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ 13 مئی کی شام گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثے میں 16 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔ بھڑے اس کمپنی کا مالک ہے جس نے یہ دیو ہیکل ہورڈنگ لگائی تھی، جو پیر کو اچانک آئے دھول کے طوفان میں گر گئی اور ان لوگوں کے خاندان تباہ ہوگئے جو ملبے کے نیچے سے زندہ نہیں نکل سکے۔