این ڈی آر ایف کی بچاؤ ٹیمیں اور امداد ترکی روانہ
ہندوستان نے آج ترکی کو جہاں 7.8 درجہ کا شدید زلزلہ کے سبب 4300 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے کو نیشنل ڈساسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی بچاؤ ٹیم اور انسانیت کی بنیاد پر مدد کے لیے پہلا بیاچ روانہ کیا ہے۔
نئی دہلی: ترکی اور شام کے زلزلہ مہلوکین کے لیے تعزیت پیش کی گئی۔ ایوان کی قیادت کرتے ہوئے صدرنشین راجیہ سبھا جگدیپ دھنکر نے ملبوں میں دبے افراد کو بچانے ایوان کی جانب سے خواہش ظاہر کی۔
ہندوستان نے آج ترکی کو جہاں 7.8 درجہ کا شدید زلزلہ کے سبب 4300 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے کو نیشنل ڈساسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی بچاؤ ٹیم اور انسانیت کی بنیاد پر مدد کے لیے پہلا بیاچ روانہ کیا ہے۔
وزارتِ امورِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنے ٹوئٹر پیام میں تحریر کیا کہ ہندوستان کی انسانیت کی بنیاد پر مدد اور تباہ کاری کے لیے راحت کاری کام متحرک ہوگئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ زلزلہ کے لیے راحت کاری کے مال و اسباب کا پہلا بیاچ ترکی روانہ ہوگیا ہے۔
پہلے بیاچ میں این ڈی آر ایف کی تلاش و بچاؤ ٹیم، خصوصی تربیت یافتہ کتوں کے اسکواڈ، ادویات اور ڈرلنگ مشین اور دیگر ضروری ساز و سامان روانہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمانڈنٹ دیپک تلوار کی زیرقیادت 51 رکنی این ڈی آر ایف ٹیم ترکی کے لیے غازی آباد میں واقع ہنڈون ایئرپورٹ سے انڈین ایئرفورس کے طیاروں میں آج علی الصبح روانہ ہوئی ہے۔ انڈین ایئرفورس کے ٹوئٹر پیام میں بھی کہا گیا کہ آئی اے ایف کا C-17 طیارہ این ڈی آر ایف کی تلاش و بچاؤ ٹیم کے ساتھ روانہ ہوا ہے۔