حیدرآباد
مجلس کے ایم ایل اے ماجد حسین کے والد کاانتقال
حلقہ اسمبلی نامپلی کے رکن اسمبلی جناب ماجد حسین کےوالد جناب محمد مقصود صاحب کا ہفتہ 30 نومبر کی شام انتقال ہوگیا۔
حیدرآباد: مجلس کے رکن اسمبلی محمد ماجد حسین صاحب کے والد، جناب محمد مقصود حسین صاحب کا انتقال ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق حلقہ اسمبلی نامپلی کے رکن اسمبلی جناب ماجد حسین کےوالد جناب محمد مقصود صاحب کا ہفتہ 30 نومبر کی شام انتقال ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ بروز اتوار، یکم دسمبر کو بعد نمازِ عشاء فرسٹ لانسر بڑی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ عشاء شام 7:45 بجے شروع ہوگی۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بڑے پہاڑؒ فرسٹ لانسر، احمد نگر میں ہوگی۔