بھارت

کینیڈا میں ہندوستانی محتاط رہیں وزارت خارجہ کی اڈوائزری

وزارت ِ خارجہ نے جمعہ کے دن کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں کو اڈوائزری جاری کی کہ وہ محتاط رہیں کیونکہ وہاں نفرت انگیز جرائم‘ تشدد اور مخالف ہند سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

نئی دہلی: وزارت ِ خارجہ نے جمعہ کے دن کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں کو اڈوائزری جاری کی کہ وہ محتاط رہیں کیونکہ وہاں نفرت انگیز جرائم‘ تشدد اور مخالف ہند سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

وزارت ِ خارجہ اور کینیڈا میں ہندوستانی سفارت خانہ/ قونصل خانہ نے وہاں کے حکام سے مسئلہ اٹھایا ہے اور جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ خاطیوں کو ابھی تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا ہے۔ کینیڈا میں آباد ہندوستانی شہریوں اور زیرتعلیم ہندوستانی طلبا کے علاوہ کینیڈا جانے کے خواہاں افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہیں۔

ہندوستانی طلبا اوٹاوامیں ہندوستانی سفارت خانہ میں اور ٹورنٹو اور وینکوور کے قونصل خانوں میں اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ اس کے لئے ویب سائٹ اور مدد پورٹل سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

a3w
a3w