ایشیاء

پاکستانی پنجاب میں بڑا حملہ ناکام، 33 دہشت گرد گرفتار

قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے مختلف ممنوعہ گروپس بشمول القاعدہ اور 133بریگیڈ کے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام کردیا۔

لاہور: قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے مختلف ممنوعہ گروپس بشمول القاعدہ اور 133بریگیڈ کے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام کردیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو میں القاعدہ کا مشتبہ دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں ججس کے قافلہ پر حملہ، 2پولیس عہدیدار ہلاک

پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف 32 کیسس درج کئے اور انہیں نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے یہ بات بتائی۔

اس نے جاریہ ہفتہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں انٹلیجنس جانکاری کی بنیاد پر 475 آپریشنس کئے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ کم ازکم 475 مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

مختلف ممنوعہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام کردیا گیا۔

القاعدہ‘ 133 بریگیڈ‘ سپاہ صحابہ پاکستان‘ لشکر جھنگوی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے دہشت گردوں کو اسلحہ‘ دھماکو اشیاء اور دیگر ممنوعہ مواد کے ساتھ پکڑلیا گیا۔ ان کے قبضہ سے 2 ہینڈگرینیڈ‘ 26 ڈیٹونیٹرس‘ سیفٹی فیوز وائر‘ 4 پستول‘ کارتوس اور ممنوعہ مواد برآمد ہوا۔