بنگلورو میں القاعدہ کا مشتبہ دہشت گرد گرفتار
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی اور انٹرنل سیکوریٹی ڈیویژن (آئی ایس ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں بنگلورو کے تھنی سندرا علاقہ سے ایک مشتبہ دہشت گرد گرفتار ہوا ہے جس کے القاعدہ سے روابط ہیں۔
بنگلورو: مرکزی تحقیقاتی ایجنسی اور انٹرنل سیکوریٹی ڈیویژن (آئی ایس ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں بنگلورو کے تھنی سندرا علاقہ سے ایک مشتبہ دہشت گرد گرفتار ہوا ہے جس کے القاعدہ سے روابط ہیں۔
پولیس کے بموجب عارف‘ دہشت گرد تنظیم کی ہدایت پر کام کررہا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ گزشتہ 2 سال سے القاعدہ سے جڑا ہے۔ وہ اپنے مکان سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔
ملزم نے جو بنگلورو کی سافٹ ویر کمپنی میں کام کرتا ہے‘ ورک فرم ہوم (گھر سے کام) کا آپشن لے رکھا تھا۔ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دہشت گرد تنظیم سے جڑا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلی گرام اور ڈارک نیٹ پر سرگرم تھا اور دہشت گرد تنظیم کے پیامات پھیلارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ براہ عراق مارچ میں شام پہنچنے کی تیاری میں تھا۔ شام نہ جاسکنے کی صورت میں وہ افغانستان جانے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ حکام اس سے نامعلوم مقام پر پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔