تلنگانہ کے انتظامی ڈھانچہ میں بڑی تبدیلی۔ 45 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے
ان احکامات کے مطابق سنجے کمار اسپیشل سکریٹری صنعت و تجارت کو پنچایت راج اور دیہی ترقی کا اسپیشل چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ این سری دھر پنچایت راج سے ہٹا کر آئی ٹی اور صنعت و تجارت کا پرنسپل سکریٹری مقررکیا گیا ہے اور وہ مائنس و جیولوجی کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہیں گے۔
حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ریاست کے انتظامی ڈھانچہ میں ایک بڑی تبدیلی لاتے ہوئے بڑے پیمانہ پر 45 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔اس سلسلہ میں احکامات چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے جاری کئے ہیں۔
ان احکامات کے مطابق سنجے کمار اسپیشل سکریٹری صنعت و تجارت کو پنچایت راج اور دیہی ترقی کا اسپیشل چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ این سری دھر پنچایت راج سے ہٹا کر آئی ٹی اور صنعت و تجارت کا پرنسپل سکریٹری مقررکیا گیا ہے اور وہ مائنس و جیولوجی کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہیں گے۔
راہول بوجا کو محکمہ آبپاشی سے جی اے ڈی (پولیٹیکل) میں پرنسپل سکریٹری کے طور پر منتقل کیا گیا ہے اور انہیں بی سی ویلفیئر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
دہلی میں تلنگانہ بھون سے وابستہ گورو اپل اب ٹی جی ایم ایس آئی ڈی سی کے ایم ڈی ہوں گے جبکہ مشرف علی فاروقی کو ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل سے ہٹا کر نئی قائم ہونے والے تھرڈ ڈسکام کا سی ایم ڈی بنایا گیا ہے اور ان کی جگہ جتیش وی پاٹل کو ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کا نیا سی ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح محبوب نگر کے کلکٹر بی وجیندر کو تلنگانہ سوشل ویلفیئر ریزیڈنشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی کا سکریٹری اور کمشنر ایس سی ڈیولپمنٹ لگایا گیا ہے جبکہ دیویہ دیوراجن ایس ای آرپی کی سی ای او کے ساتھ ساتھ اب پرجا وانی کی اسٹیٹ نوڈل آفیسر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گی۔
محبوب آباد کے کلکٹر ادویت کمار سنگھ کو دہلی میں تلنگانہ بھون کا اسپیشل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ یادادری بھونگیر کے کلکٹر ایم ہنمنتا راؤ کو ڈائریکٹر اینڈومنٹ اور گوداوری پشکرالو کا اسپیشل آفیسر بنایا گیا ہے۔ نارائن پیٹ کی کلکٹر سکتا پٹنائک اب محکمہ فینانس میں اسپیشل سکریٹری ہوں گی۔
جی ایچ ایم سی قطب اللہ پورزونل کمشنرسندیپ کمارجھاکو جنگاوں کا کلکٹرمقررکیاگیا ہے۔
کریم نگر کی کلکٹر پامیلا ستپتی کو لیبر ڈپارٹمنٹ میں اسپیشل کمشنرمقررکیاگیا ہے۔جی ایچ ایم سی راجندرنگرزونل کمشنرانوراگ جینتی کو یادادری بھونگیر کا نیا کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
میدک کے کلکٹر راہول راج کو کوآپریٹو سوسائٹیز کا رجسٹرار اور اسپیشل کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بھاویش مشرا کو آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی سکریٹری سے اسی محکمہ میں اسپیشل سکریٹری بنایاگیا ہے۔
جنگاوں کے کلکٹر رضوان پاشا شیخ کو جوگولامبا گدوال کا نیا کلکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ جوگولامبا گدوال کے کلکٹر سنتوش کو اب بی ایم ٹرائبل ویلفیر کا ڈائریکٹر مقررکیاگیا ہے۔
وقارآباد کے کلکٹر پرتیک جین کو نارائن پیٹ کا کلکٹر مقررکیا گیا ہے جبکہ ہنمکنڈہ کی کلکٹر سنیہا شبریش کو محبوب آباد کا کلکٹر بنایاگیا ہے اور کاتیائنی دیوی کو اسٹیٹ فینانس کارپوریشن کی جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح پھینیندرا ریڈی منیجنگ ڈائرکٹر ٹی جی ایم ایس آئی ڈی سی کو نارائن پیٹ کا ایڈیشنل کلکٹر بنایا گیا ہے جبکہ ایٹوراناگارم آئی ٹی ڈی اے کی پروجیکٹ آفیسر چترا مشرا اب کریم نگر کی کلکٹر ہوں گی اور گریما اگروال کو راجنا سرسلہ کا کلکٹر بنایاگیا ہے۔
وقارآباد کے کلکٹر دیپک تیواری، میدک کی کلکٹر پرتیما سنگھ، بھدرادری کوتہ گوڑم کے کلکٹر انکت اور محبوب نگر کی کلکٹر خوشبو گپتا
چاہت باجپائی کواضافی ذمہ داری دی گئی ہیں۔انڈسٹریز،انوسٹمنٹ سل کے ایڈیشنل سی ای او کے ودیاساگر کو پرجاوانی کا ایڈیشنل نوڈل آفیسر مقررکیاگیا ہے۔
مندا مکرندو کو جی ایچ ایم سی راجندر نگر کا زونل کمشنر،فیضان احمد کو میڑچل ملکاجگری کا ایڈیشنل کلکٹر بنایاکیا گیا ہے۔
حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر شیویندرا پرتاپ اور جی ایچ ایم سی قطب اللہ پور کے زونل کمشنر کے طور پر پنکیش کمار للت کمار کوذمہ داری دی گئی ہے۔
وقارآباد کے ایڈیشنل کلکٹر کے طورپراوماشنکر،ناگرکرنول کے ایڈیشنل کلکٹرکے طورپر شیام پرسادلال، منچریال کے ایڈیشنل کلکٹرکے طورپر پی چندرئیا،ورنگل کے ایڈیشنل کلکٹرکے طورپر گریش،سدی پیٹ کے ایڈیشنل کلکٹر کے طورپر عبدالحمید،نرمل کے ایڈیشنل کلکٹر کے طورپر بی وینکٹیشورلو، ونپرتی کے ایڈیشنل کلکٹر کے طورپرکے نائک کو ذمہ داری دی گئی ہے۔