دہشت گرد حملوں کی دھمکی دینے والا گرفتار (ویڈیو)
تیز رفتار بین ریاستی کارروائی میں نوئیڈا سے ہفتہ کے دن اشونی نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے مبینہ طورپر ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر خبردار کیا تھا کہ ممبئی شہر میں بڑے دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) تیز رفتار بین ریاستی کارروائی میں نوئیڈا سے ہفتہ کے دن اشونی نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے مبینہ طورپر ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر خبردار کیا تھا کہ ممبئی شہر میں بڑے دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں۔
پولیس کے بموجب ملزم گزشتہ 5 برس سے نوئیڈا میں رہ رہا ہے۔ ممبئی پولیس نے نوئیڈا پولیس سے ربط پیدا کیا جس نے خصوصی ٹیم بھیجی۔ اس ٹیم نے نوئیڈا کے سیکٹر 113 سے اشونی کو ڈھونڈ نکالا اور ممبئی پولیس کے حوالہ کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جمعرات کے دن ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر پیام بھیجا تھا کہ لشکرجہادی نامی پاکستانی دہشت گرد تنظیم کے 14 دہشت گرد ممبئی میں داخل ہوگئے ہیں۔ شہر میں 34 گاڑیوں میں 400 کیلوگرام آرڈی ایکس رکھ دیا گیا ہے۔
شہر میں سلسلہ وار بڑے دھماکے ہونے والے ہیں اور لاکھوں لوگ مرنے والے ہیں۔ اس نے یہ بھی لکھا تھا کہ یہ بم ایک کروڑ افراد کی جان لے سکتے ہیں۔ ممبئی پولیس نے فوری شہر کی سیکوریٹی بڑھادی تھی۔ پریس کانفرنس میں پولیس نے بتایا کہ تمام اہم مقامات بشمول پارکنگ اور بیسمنٹ کی جانچ کی گئی۔
🚨 Mumbai Police nabbed 50-year-old Ashwini Kumar Suresh Kumar Supra from Noida.
— Manni (@ThadhaniManish_) September 6, 2025
He threatened to blow up Mumbai with human bombs & claimed to have 400 kg RDX.
Maharashtra Police say the probe is on—was it a real plot or a dangerous hoax? 🤯 pic.twitter.com/eGao3yODaM
یہ بم دھمکی ایسے وقت ملی جب ممبئی شہر میں گنیش تقاریب اختتام کو پہنچ چکی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے بتایا کہ وہ نجومی ہے۔ پولیس نے اس کا موبائل فون ضبط کرلیا۔ تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کی ذہنی حالت کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے۔