تلنگانہ

ونپرتی میں بس اُلٹ گئی، 15 مسافرین زخمی

اس حادثہ میں بس میں سوارمسافرین میں سے 15مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ بس یادگیر گٹہ سے تروپتی کی سمت جارہی تھی۔بتایاجاتا ہے کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ونپرتی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ کے قریب صبح کی اولین ساعتوں کو اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

اس حادثہ میں بس میں سوارمسافرین میں سے 15مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ بس یادگیر گٹہ سے تروپتی کی سمت جارہی تھی۔بتایاجاتا ہے کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی کوتہ کوٹہ پولیس فوری طورپر وہاں پہنچی جس نے راحت کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے نکال کر ایمبولنس کے ذریعہ ونپرتی ضلع اسپتال پہنچانے کو یقینی بنایاجہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 15زخمیوں میں 3شدید زخمی ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔حادثہ کے وقت بس میں 37 افراد سوار تھے۔ مہلوکین کی شناخت نرسمہا، جیانا، شبیر احمد، کرپانند، سری کانتھ چاری، شکیلہ، ارجن (کرنول)، اوپیندر، سری رام اوررفیق کے طور پر کی گئی ہے۔

a3w
a3w