منی کونڈا میں مانجراو اٹر پائپ لائن پھٹ پڑی۔ بستیوں میں سیلابی صورتحال، گھروں میں پانی داخل
پانی کا بہاؤ اس قدر شدید تھا کہ یہ قریبی گھروں اور اپارٹمنٹس کے سیلارس میں داخل ہو گیا۔ مقامی افرادکو اپنی قیمتی اشیاء بچانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ منی کونڈامیں مانجراواٹر پائپ لائن اچانک پھٹنے سے بڑے پیمانہ پر پانی ضائع ہوگیااور قریبی بستیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پائپ لائن پھٹنے کے باعث پانی اتنے زور دار بہاؤ کے ساتھ نکلا کہ اس نے سیلابی شکل اختیار کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے نشیبی علاقوں کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
پانی کا بہاؤ اس قدر شدید تھا کہ یہ قریبی گھروں اور اپارٹمنٹس کے سیلارس میں داخل ہو گیا۔ مقامی افرادکو اپنی قیمتی اشیاء بچانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر پانی جمع رہنے کی وجہ سے راہگیروں اور گاڑی سواروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کے حکام اور تکنیکی عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پانی کی سپلائی کو فوری طور پر بند کر دیا گیا تاکہ مزید نقصان کو روکا جا سکے۔
حکام کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے تاہم اس واقعہ کی وجہ سے علاقہ میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مقامی افرادنے واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ پائپ لائنوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔