کھیل

منوبھاکر نے محمد کیف سے جرسی کا تبادلہ کیا

اولمپکس میں تمغہ جیتنے کے بعد 15 اگست کو دہلی کے تاج محل میں ان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیاگیا جہاں منو بھاکر اور محمد کیف ایک دوسرے کے ساتھ جرسی کا تبادلہ کرتے نظر آئے۔

نئی دہلی: ہندوستان کی اولمپک میڈلسٹ منوبھاکر کا نئی دہلی کے تاج محل میں شاندار استقبال کیاگیا۔ پیرس اولمپکس 2024 میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایک شاندار استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی آئی او ایس اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ نے کی تھی۔

متعلقہ خبریں
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
شوٹنگ: پیرس اولمپکس کے فائنل میں منو بھاکر
تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے

 اس تقریب کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں پیرس اولمپکس کی ڈبل میڈلسٹ منو بھاکر سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف کے ساتھ جرسی کا تبادلہ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ہندوستان نے پیرس اولمپکس 2024 میں کل 6 تمغے جیتے جس میں پانچ کانسی کے تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ شامل تھا۔ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کو پہلا تمغہ دلایا۔

 انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور پھر مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربجوت سنگھ کے ساتھ دوسرا کانسے کا تمغہ جیتا۔ ان کے علاوہ سوپنل کسلے اور امان سہراوت نے بھی کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔ نیرج چوپڑا واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے ہندوستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اولمپکس میں تمغہ جیتنے کے بعد 15 اگست کو دہلی کے تاج محل میں ان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیاگیا جہاں منو بھاکر اور محمد کیف ایک دوسرے کے ساتھ جرسی کا تبادلہ کرتے نظر آئے۔

a3w
a3w