شمالی بھارت

تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے

آگرہ میں جی۔20 ممالک کی سمٹ کی وجہ سے 11اور12فروری کو عالمی شہرت کے حامل تاج محل اور لا قلعہ کے دروازے عام سیاحوں کے لئے بند رہیں گے۔

آگرہ: آگرہ میں جی۔20 ممالک کی سمٹ کی وجہ سے 11اور12فروری کو عالمی شہرت کے حامل تاج محل اور لا قلعہ کے دروازے عام سیاحوں کے لئے بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان

سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کے دن بتایا کہ جی۔20ممالک کی سمٹ کی پہلی کانفرنس تاج نگری میں 11 تا 13 فروری کو ہونے کی تجویز ہے۔ جی20 ممالک کا نمائندہ وفد 10فروری کی شام یہاں آئے گا۔

اس مدت میں مہمان تاج محل، آگرہ قلعہ اور اعتماالدولہ کا مقبرہ دیکھنے جائیں گے۔ اس کے لئے محکمہ آثار ِ قدیمہ (اے ایس آئی) کی جانب سے ان مقامات کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آگرہ قلعہ11 وتاج محل 12فروری کو عام سیاحوں کے لئے بند رہے گا۔ جی20 نمائندہ وفد یہاں 11فروری کو خاتون بااختیار کے حوالے سے ہونے والے ایک سمیلن میں شرکت کرے گا۔

نمائندہ وفد میں 180غیر ملکی مہمان ہوں گے۔ جی20 ڈیلیگیشن کے لئے پہلے دونوں تاریخی عمارتوں کو 12فروری کے دن عام سیاحوں کے لئے بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔