حیدرآباد
ٹرینڈنگ

منورالزماں اور میٹروپولس ہوٹل کے 2 مالکان مہاراشٹرا سے گرفتار

تلنگانہ ٹاسک فورس ٹیم نے آج مہاراشٹرا سے موٹیویشن اسپیکر منورالزماں، میٹروپولس کے 2 مالکان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان تینوں کو حیدرآباد لایاجارہا ہے۔

حیدرآباد (منصف نیوز) سکندرآباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب ایک مندر میں مورتی کو نقصان پہونچانے کے واقعہ سے مربوط کیس میں تلنگانہ ٹاسک فورس ٹیم نے آج مہاراشٹرا سے موٹیویشن اسپیکر منورالزماں، میٹروپولس کے 2 مالکان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان تینوں کو حیدرآباد لایاجارہا ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ 13 اور 14 اکتوبر کی درمیانی شب ممبئی کا سلمان ٹھاکر متیالماں مندر میں داخل ہوا اور مورتی کو نقصان پہونچایا۔

یہ شخص، میٹروپولس ہوٹل میں مقیم تھا جہاں شخصیت سازی پروگرام جاری تھا۔

انگلش ڈیولپمنٹ کے آرگنائزرس نے ہوٹل کے کئی کمروں کو کرایہ پر لے لیا تھا۔ پولیس نے ٹھاکرکو پہلے ہی گرفتار کرلیا۔