تعلیم و روزگار

آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب

برطانوی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے برطانیہ کی نظر میں تو باغی تھے لیکن وطن کے لئے انہوں نے عظیم خدمات انجام دیں۔ خاص کر بھگت سنگھ، راج گرو، مولوی محمد باقر، گاندھی جی اور مولانا آزاد جیسے مجاہدین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

حیدرآباد: برطانوی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والے برطانیہ کی نظر میں تو باغی تھے لیکن وطن کے لئے انہوں نے عظیم خدمات انجام دیں۔ خاص کر بھگت سنگھ، راج گرو، مولوی محمد باقر، گاندھی جی اور مولانا آزاد جیسے مجاہدین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ خبریں
جنید خان کو ’’جموں و کشمیر میں شہری حکمرانی‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی
اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے مسائل حل کرنے کا تیقن: رجسٹرار
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا۔ وہ آج جشن یوم آزادی ہند کے موقع پر یونیورسٹی کیمپس میں پرچم کشائی کے بعد شرکا سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر عبدالعظیم، پراکٹر بھی موجود تھے۔

پروفیسر عین الحسن نے بطور خاص اردو صحافت کے پہلے شہید مولوی محمد باقر کا ذکر کیا جنہوں نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی صحافت کے ذریعہ انگریزوں کی نیندیں حرام کردی تھیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آزادی محض ایک اصطلاح یا لفظ نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے یہ احساس کا نام ہے اور یہ احساس ہماری زندگی کی علامت ہے۔

پرچم کشائی کی اس تقریب کے دوران تلنگانہ ون آرٹی بیٹری، این سی سی یونٹ مانو کے کیڈٹس نے وائس چانسلر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر این سی سی کا امتحان کامیاب کرنے والے 23 کیڈٹس کو وائس چانسلر کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس اور رینکس حوالے کیے گئے۔

ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری، پبلک ریلیشنز آفیسر انچارج نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔

معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر اور ڈاکٹر شیخ وسیم پٹھان، اسوسیئٹ پروفیسر کی نگرانی میں طلباءو طالبات نے قومی ترانہ اور حب الوطنی گیت پیش کیے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان کی زیر قیادت انتظامی کمیٹی نے انتظامات کی نگرانی کی۔ رضوان احمد، ڈائرکٹر کی نگرانی میں آئی ایم سی ٹیم نے یوٹیوب چینل اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔

a3w
a3w