حیدرآباد

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

عہدیداروں نے صبح 9 بجے کے بعد امتحانی مراکز میں آنے والے طلبہ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ زبان دوم کا پہلا پرچہ پارٹ ٹو امتحان جس کا آغاز 9بجے ہوا، 12بجے دوپہر اختتام ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ طلباء کو صبح 8 بجے سے امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ لمحہ آخر میں کئی طلبہ بھاگتے ہوئے امتحانی مراکز پہنچے۔

متعلقہ خبریں
میس کی سہولت کامطالبہ، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر

عہدیداروں نے صبح 9 بجے کے بعد امتحانی مراکز میں آنے والے طلبہ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ زبان دوم کا پہلا پرچہ پارٹ ٹو امتحان جس کا آغاز 9بجے ہوا، 12بجے دوپہر اختتام ہوا۔

ریاست بھر میں انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 26,333نگران کاروں،75فلائنگ اسکواڈس اور 200سٹنگ اسکواڈس کے ساتھ 1,473مراکز بنائے تھے۔ 9.47 لاکھ طلباء امتحانات تحریررہے ہیں جن کیلئے بورڈ کی جانب سے وسیع ترا نتظامات کئے گئے ہیں۔

اس مرتبہ زیادہ تر انگریزی میڈیم طلباء یہ امتحانات تحریر کررہے ہیں۔ 9.47 لاکھ طلباء میں سے 8.40 لاکھ طلباء انگریزی میڈیم کے ہیں۔ سال اول کے4.32 لاکھ طلبا اورسال دوم کے 4.09 لاکھ طلبا ہیں۔

 تلگو میڈیم سال اول کے طلبہ کی تعداد 45,376 ہے جبکہ تلگو میڈیم سال دوم کے طلبہ کی تعداد 50,673 ہے۔اردومیڈیم میں سال اول کے 4,544 اور سال دوم کے 4,667امتحان تحریر کررہے ہیں۔ مراٹھی میں 178، ہندی میں 70 اور 18 طلبہ کنڑی میں امتحان تحریر کررہے ہیں۔