حیدرآباد

منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر مانو کے بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل، تین سالہ میعاد کے لیے تقرری

قابل ذکر ہے کہ منصف ٹی وی سے قبل بورڈ آف اسٹڈیز میں معروف صحافی پنکج پچوری شامل تھے، جن کی معیاد مکمل ہونے کے بعد اب یہ ذمہ داری حبیب نصیر کو سونپی گئی ہے۔

حیدرآباد: منصف ٹی وی کے لیے ایک اہم اور قابل فخر لمحہ سامنے آیا ہے، جب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے شعبہ ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم نے منصف ٹی وی کے سی ای او جناب حبیب نصیر کو بورڈ آف اسٹڈیز کے ایکسٹرنل ممبر کے طور پر شامل کر لیا ہے۔ یہ تقرری تین سالہ میعاد کے لیے عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اقلیتی اسکالرشپس میں بے ضابطگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ۔ مانو کے طلبہ کا احتجاج
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد

اس موقع پر سی ای او حبیب نصیر نے اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن، رجسٹرار پروفیسر ایس کے اشتیاق احمد، شعبہ ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے سربراہ پروفیسر محمد فریاد، پروفیسر احتشام احمد خان اور منصف ٹی وی منیجمنٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ منصف ٹی وی سے قبل بورڈ آف اسٹڈیز میں معروف صحافی پنکج پچوری شامل تھے، جن کی معیاد مکمل ہونے کے بعد اب یہ ذمہ داری حبیب نصیر کو سونپی گئی ہے۔

اسی بورڈ میں شیواجی یونیورسٹی کولہاپور کے شعبہ جرنلزم کی ایچ او ڈی پروفیسر نشا پوار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو اردو میڈیا اور صحافت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اردو صحافت کو عصری چیلنجز کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حبیب نصیر جیسے فعال میڈیا پروفیشنل کی موجودگی بورڈ کی پالیسی سازی اور نصاب کی بہتری میں مؤثر ثابت ہوگی۔

یہ تقرری نہ صرف منصف ٹی وی بلکہ اردو صحافتی حلقوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔