قومی

انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی چھان بین، غیر قانونی مائگرینٹس کے ناموں پر کڑی نظر

الیکشن کمیشن کے فیلڈ ورکس نے بہار میں فہرست رائے دہندگان پر باریکی کے نظر ثانی کی۔ جاریہ مہم کے دوران گھر گھر سروے میں پایا ہے کہ نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار کے لوگوں کی بڑی تعداد کا اندراج ووٹر لسٹوں میں ہوا ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن کے فیلڈ ورکس نے بہار میں فہرست رائے دہندگان پر باریکی کے نظر ثانی کی۔ جاریہ مہم کے دوران گھر گھر سروے میں پایا ہے کہ نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار کے لوگوں کی بڑی تعداد کا اندراج ووٹر لسٹوں میں ہوا ہے۔

انہوں نے زوردیکر کہاکہ ایسے لوگوں کی یکم اگست کے بعد اچھی طرح انکوائری کے بعد 30 ستمبر کو شائع ہونے والی قطعی فہرست کے غیر قانونی مائگرینٹس کے نام کا شائع کئے جائیں گے۔

بہار میں جاریہ سال اسمبلی الیکشن ہونے والے ہے جبکہ آسام، کیرالا، پڈوچیری، ٹاملناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن 2026 میں ہوگا۔اسی دوران آرجے ڈی کے ترجمان مرتنجے تیواری نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ وہ اُن کے قائد تیجسوی یادو کے روزگار ایجنڈہ کی نقل کررہے ہیں۔

چند دن قبل نتیش کمار نے اعلان کیا تھا کہ اُن کی حکومت آئندہ 5 سال میں نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ مرتنجے تیواری نے کہاکہ نتیش کمار حکومت نقال بن گئی ہے۔ وہ تیجسوی یادو کے وعدے دہرارہی ہے۔ حال میں تیجسوی یادو نے جو اعلانات کئے تھے نتیش حکومت اُنہیں اعلانات کو دہرارہی ہے۔

2020 کے اسمبلی الیکشن میں تیجسوی یادو نے 10 لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ اُس وقت نتیش کمار نے کہاتھا کہ یہ ناقبل عمل وعدہ ہے۔