مسلم خاتون نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی (ویڈیو وائرل)
یہ واقعہ گِری شِکھر اپارٹمنٹس کی عمارت میں پیش آیا۔ خاتون نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
حیدرآباد: رام نگر علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ ثنا بیگم نامی خاتون نے پانچویں منزل سے چھلانگ کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ گِری شِکھر اپارٹمنٹس کی عمارت میں پیش آیا۔ خاتون نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور مزیدتحقیقات جاری ہے۔
پولیس اس وقت واقعے کی مکمل جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خاتون کے اس انتہائی قدم کیوں اُٹھایا۔ ثنا بیگم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر کوئی ذاتی یا ذہنی دباؤ کا سبب سامنے آ سکے۔
پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور کیس درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو ذہنی یا جذباتی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ اپنے قریبی افراد سے مدد حاصل کریں یا ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔