مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی جاں بحق

شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی کے مشرقی علاقوں پر اتوار کو اسرائیلی حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید یا زخمی ہو گئے۔

غزہ: شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی کے مشرقی علاقوں پر اتوار کو اسرائیلی حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید یا زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

طبی ذرائع نے پیر کے روز ژنہوا کو بتایا کہ اتوار کی بمباری سے بچوں سمیت متعدد زخمیوں کو شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ گولہ باری اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فورسز نے طوفہ، دراز اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر غزہ شہر کے مغربی حصے میں پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرائی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ طوفہ، اولڈ ٹاؤن، دراز اور دیگر علاقوں کے تمام رہائشیوں اور بے گھر افراد سے درخواست ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر مغربی غزہ شہر میں قائم پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

شمالی غزہ میں انڈونیشیا کے اسپتال کے ڈائریکٹر مروان سلطان نے غزہ شہر کے بیپٹسٹ اسپتال کو خالی کرانے کے بعد اسپتال کے شعبہ جات میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل 28 جون کو اسرائیلی فوج نے طوفہ اور دراز سے ملحقہ شیجائیہ کے علاقے میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل کی سرحد کے ذریعہ حماس کے حملے کا بدلہ لینے کے لئے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ شروع کیا ہے، جس کے دوران تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنالیا گیا۔

a3w
a3w