حیدرآباد

شہرحیدرآباد میں کئی افرادموسمی امراض سے متاثر

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کئی افرادموسمی امراض سے متاثر ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کئی افرادموسمی امراض سے متاثر ہیں۔

متعلقہ خبریں
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری

حالیہ چند دنوں کے دوران ہوئی بارش کی وجہ سے موسمی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

کئی افراد بخار، نزلہ، کھانسی، قئے،اسہال اور پیٹ کے درد سے متاثر ہوکر اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

شہر کے فیور اسپتال، عثمانیہ اسپتال، گاندھی اسپتال اور ایریا اسپتالوں میں موسمی امراض کی علامات کے ساتھ رجوع ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بڑے پیمانہ پر اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 10 دنوں میں موسم کی تبدیلی کے باعث بخار، کھانسی، نزلہ، قئے اور اسہال کے ساتھ سرکار اسپتالوں میں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

گاندھی اسپتال کے آوٹ پیشنٹ شعبہ سے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران رجوع ہونے والے ان متاثرین کی تعداد 2500سے زائد رہی ہے۔

روزانہ 600 متاثرین عثمانیہ اسپتال سے رجوع ہورہے ہیں، ان میں سے 30 فیصد وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔

فیور اسپتال سے بھی روزانہ تقریبا 500 متاثرین رجوع ہورہے ہیں۔گریٹر حیدرآباد حدود میں اگرچہ کہ گزشتہ تین سالوں میں ملیریا کے معاملات ریکارڈ نہیں ہوئے لیکن ہر سال ڈینگی کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

2021 میں ڈینگی کے چار ہزار اور 2022 میں چار ہزار معاملات درج ہوئے۔

اس سال اب تک 400 معاملات کا پتہ چلا ہے۔ ان میں سے 120 معاملات گزشتہ ماہ جون میں درج کیے گئے تھے، جب کہ صرف حیدرآباد ضلع میں 65 معاملات سامنے آئے تھے۔

امکان ہے کہ اس ماہ کے ساتھ ساتھ اگلے دو ماہ میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر راجہ راؤ، سپرنٹنڈنٹ گاندھی اسپتال نے کہا کہ گاندھی اسپتال میں حال ہی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو ا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بارش سے متعلق امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ آوٹ پیشنٹ شعبہ کی خدمات صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور دوبارہ شام 4 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ گھر کے اندر اور باہر پانی جمع ہونے نہ دیں۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی افزائش کا خطرہ ہے۔